محمدﷺ نے ہمیشہ نیک کاموں کی دعوت دی:محمد سراج

نئ دہلی،29 مئ(نامہ نگار )آج محمد سراج نے کہا کہ محمد ﷺ امن وشانتی کے علمبردار تھے۔انہوں نےتاریخ کےحوالے سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ عروا ابن مسعود نے لکھا ہے کہ محمد ﷺ کے اپنے ماننے والوں کے ساتھ اول درجے کے تعلقات تھے۔وہ لکھتے ہیں کہ “میں نے سیزر اور خسرو کو دیکھا ہے لیکن ایسا کوئی بھی دوسرا انسان نہیں دیکھا جس کا اس کے ماننے والے محمد ﷺ کی طرح عزت و احترام کرتے ہوں۔محمد سراج نے مزید کہاکہ محمد ﷺ منفرد شخصیت کے مالک تھے،وہ الله اور اس کے ما ننے والوں کے درمیان ایک کڑی کی طرح کام کرتے تھے۔وہ دوسروں کو اپنے کاموں کو دکھاتے تھے کہ انہیں کیسے کام کرنا چاہئے،جس سے وہ الله کی نظروں میں اچھا بن سکیں اور الله انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔صلوٰۃ (نماز)اور طواف پیغمبر اسلام کے ایسے ہی دو حکم تھےجو لوگوں کو یہ یاد دلاتے ہیں کہ ان کا آخری مقام الله کی رضا اور خوشنودی ہے۔محمد ﷺ کا سب سے بڑا مقام یہ تھا کہ وہ الله کے ماننے والوں کو الله کے راستے پر چلا ئیں جو امن و بھائ چارہ،انصاف ایمانداری اور انصاف کے راستے پر چلنے کا سبق سکھائے۔مذکورہ خوبیوں سے لبریز شخص سماج کے لوگوں کو ایک ساتھ جوڑکر،متحد کرکے سب کو ترقی کی راہ پر لے جانے کا راستہ ہموار کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram