غلام نبی آزاد نے کیا ہے ایک بڑا دعوی

لوک سبھا  الیکشن اب اپنے  آخری پڑائو پر پہنچ گیا ہے . 19 مئی کو آخری مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے . اس دوران تمام سیاسی جماعتیں اپنی کامیابی اور دوسروں کی شکست کا دعوی کر رہی ہیں. کانگریس کے سینئر لیڈر اور جنرل سیکریٹری غلام نبی آزاد نے اس سلسلے میں ایک بڑا دعوی کیا ہے. غلام نبی آزاد نے کہا ہے  کہ اس الیکشن میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے. اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چھ مرحلے کے الیکشن کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ لوگوں نے ​ مودی کو مسترد کردیا ہے. بی جے پی اقتدار میں واپس آنے والی نہیں ہے. پچھلی بار بھاجپا کو یو پی میں 73 نشستیں حاصل ہوئی تھیں مگر اس مرتبہ بی جے پی 10 سے 15 نشستوں میں سمٹ جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram