نامعلوم ہیکرز نے برطانوی فضائی کمپنی کے لاکھوں مسافروں کا ڈیٹا چوری کی

لندن: برٹش ایئرویز کی ویب سائٹ اور ایپ پر سائبر حملے کے ذریعہ گزشتہ روز تقریبا دو ہفتوں کے دوران ہیکروں نے لگ بھگ چار لاکھ مسافروں کا ذاتی ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ اس سے مسافروں میں بہت ہی زیادہ خوف و ہراس پایاجارہا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے متاثرہ مسافروں کے اکاؤنٹس سے رہائشی ایڈریس، ای میلز، کریڈٹ کارڈ نمبراور سیکورٹی کوڈز سمیت دیگر ذاتی معلومات چرائی ہیں۔برٹش ایئرویز نے مسافروں کا ڈیٹاچوری ہونے پراسے کمپنی کی کوتاہی قرار دیتے ہوئے متاثرین سے معافی مانگی ہے، کمپنی کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو الیکس کروز نے بیان میں کہا کہ وہ ڈیٹاچوری کے معاملے پر دلی معذرت کرتے ہیں۔ایئرلائن نے ڈیٹا چوری کے متاثرین کو معاملے سے آگاہ کرتے ہوئے متعلقہ بینکوں، کریڈ کارڈز فراہم کرنے والے اداروں اور متعلقہ حکام کی تجاویز پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram