پینتالیس روز کرفیو کے ۔کشمیر یوں کے صبر کو سلام

کشمیر میں 45ویں روز سے بدترین کرفیو اور سخت پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔ کشمیر میں آج بھی گلی کوچے سڑکیں اور بازار سنسان، اسپتال ویران اور شہری پریشان ہیں، غذائی بحران میں شدت آگئی ہے، ادویات بھی نایاب ہوچکی ہیں، چپے چپے پر قابض بھارتی فورسز تعینات ہیں اور کئی علاقوں میں کشمیریوں کی بڑی تعداد نے بھارتی مظالم کے خلاف سڑکوں پرآکراحتجاج کیا۔دوسری جانب سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کو سرینگرایئرپورٹ سے باہرجانے کی اجازت نہ ملی۔ سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا کشمیرمیں سب ٹھیک ہے، میں نے سوچا دوستوں سے مل لوں گا لیکن مجھے کشمیر انتظامیہ نے ایئرپورٹ سے ہی واپس نئی دلی بھجوادیا، سرینگر ائیرپورٹ حکام نے مجھے’’امن کے لیے خطرہ‘ ‘قراردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram