ملک بھر میں کرسمس کا تہوار روایتی جوش و خروش سے منایاگیا

نئی دہلی: حضرت عیسی علیہ السلام کی سالگرہ کرسمس منگل کو پورے ملک میں روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ کشمیر سے کنیا کماری تک کرسمس کے موقع پر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقریب منعقد کی گئیں۔ گرجا گھروں میں آدھی رات کو آرچ پادری کی صدارت میں دعائیہ تقریب منعقد ہونے کے بعد لوگوں نے مٹھائیاں بانٹ کر حضرت عیسی علیہ السلام کی سالگرہ پوری دنیا میں منایا گیا۔ اس موقع پر گرجا گھروں کو پرکشش انداز سے سجایا گیا تھا اور صبح سے ہی گرجا گھروں میں مسیحی برادری کے لوگوں کی بھیڑ دیکھی گئی۔ اس موقع پر صدر رام ناتھ کووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم مودی اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے اہل وطن کو کرسمس کی مبارک باد دی۔مسٹر کووند نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا’’تمام اہل وطن بالخصوص ہندوستان اور ہندوستان کے باہر رہنے والے تمام عیسائی بھائی بہنوں کو کرسمس کی دلی مبارک باد۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار اہل وطن کو خوشیاں عطا کرے۔‘‘ مسٹر نائیڈو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا’’ کرسمس کے مبارک موقع پر اہل وطن کومبارکباد دیتا ہوں۔ غمخواری اور یقین کا یہ پیغام آج بھی پریشان حال انسانیت کو سکون فراہم کرتا ہے۔‘‘ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’ آپ تمام اہل وطن کو کرسمس کی دلی مبارک باد۔ ہم عیسیٰ مسیح کی عظیم تعلیمات، ایک رحم دل اور مساوات پر مبنی سماج بنانے کی سمت میں ان کی کوشش کو یاد کرتے ہیں۔‘‘ مسٹر راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’آپ تمام کو کرسمس کی مبارک باد۔ جموں میں سب سے بڑی تقریب جموں کے گاندھی نگر میں واقع چرچ میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مسیحی برادری کے لوگوں نے شرکت کر کے خصوصی دعائیہ مجالس میں حصہ لیا۔ مختلف گرجا گھروں میں درمیانی شب سے ہی دعائیہ مجلسیں منعقد کی گئیں، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ شدید سردی کے باوجود خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے دعا ئیہ جلسوں میں شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest