مساج سینٹرکے نام پرتہہ خانے میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ ۔کیسےہواانکشاف

دہلی خاتون کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ان دنوں دہلی میں اسپا سینٹر(مساج سینٹر) کے نام پر چل رہے سیکس ریکٹ کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے۔ اب سواتی نے کرائم برانچ کے ساتھ مل کر براڑی میں واقع ایک اسپاسینٹر پر چھاپہ مارا تو منظر چونکانے والاتھا۔ 18 پلس بیوٹی ٹیمپل کے نام سے چل رہے اس اسپا میں انڈر گراؤنڈ چھوٹے۔چھوٹے کمرے بنے تھے۔ تہہ خانے کا دروازہ بٹن دبانے سے کھلتا تھا۔ اندر قابل اعتراض حالت میں کئی گاہک اورلڑکیاں ملیں۔ اس دوران لوگوں نے بتایا کہ وہ کسٹمر ہیں اور وہاں پر سیکس ریکٹ چل رہا ہے۔
اسپا سینٹر کے بارے میں پتہ چلنے کے بعد سواتی مالیوال نے دہلی پولیس کے کرائم برانچ سے رابطہ کیا تھا۔ اس کے بعد ڈی سی ڈبلیو کی ٹیم اور پولیس کے ساتھ وہ لوگ اسپا سینٹر پہنچے، یہاں پر پولیس کا ایک افسر اور سی ڈبلیو کا اسٹاف کسٹمر بن کر اسپا میں گھسا۔ اسپا سینٹر میں آنے والے ہر کسٹمر کو ایک مینیو کارڈ دیا جاتا ہے اور اس میں دئے فئے آپشن کو چننے کے بعد اسی حساب سے روپئے دینے ہوتے ہیں۔ ریٹ کارڈ پر ملنے والی سروس کے بارے میں تفصیلی طور پر بھی بتایا گیا ہے۔ سواتی نے بتایا کہ اس اسپا کو ایک گھر سے ہی چلایا جارہا تھا۔ اس سلسلے میں دہلی خاتون کمیشن کو ایک شکایت ملی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest