ارامکو کی تیل تنصیبات پر حوثیوں کا بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے: ڈاکٹر عزیر احمد قاسمی

نئ دہلی :14 ستمبر کی صبح سعودی ارامکو کی تیل تنصیبات حوثیوں نے حملہ کرکے تیل اور گیس کی پیداوار کو زبردست نقصان پہنچایا ہے، درحقیقت ان کا مجرمانہ اور شرمناک فعل بین الاقوامی معیشت کو متزلزل کرنا ہے، مرکزی جمعیت علماء ہند اس بزدلانہ حملہ کی پرزور مذمت کرتی ہے نیز بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ حوثیوں کی اس ظالمانہ کاروائی پر ان کے خلاف نیز جو طاقتیں ان کی پشت پناہی کررہی ہیں ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے، اس حملہ سے صرف سعودی عرب کا نقصان نہیں ہے ، بلکہ پوری دنیا اس سے متاثر ہوگی، کیونکہ جب تیل کی پیداوار کم ہوگی تو قیمت بڑھے گی، اور اس کا بوجھ عام لوگوں پر پڑے گا، جس کا ہم مشاہدہ کررہے ہیں، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ان بزدلانہ اور مجرمانہ کاروائی کی سخت مذمت کی جائے، اور سرپسند عناصر کی بیخ کنی کی جائے، واضح رہے کہ سعودی عرب بفضلہ تعالی ان کے بیخ کنی کے لئے اکیلے کافی ہے، ہم مسلمانان ہند شاہ سلمان اور مملکت سعودی عرب کی دفاعی کاروائی کی پوری تائید کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی حکومت سعودی عرب کی شرپسندوں اور دہشت گردی کی نظر بد سے اپنی حفظ امانمیں رکھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram