چندریان -2 کی لانچنگ کا کاونٹ ڈاون شروع

بھارتی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) آج دنیا کا سب سے قابل اعتماد خلائی ایجنسی ہےاسرو کے انتہائی اہم مشن چندریان -2 لانچ ہونے کے لئے تیارہے۔15 جولائی کی رات دو بجے 51 منٹ پرشری ہری کوٹہ کے ستیش دھون مرکزسے چندریان -2 کی لانچنگ ہوگی۔ قیاس آرائی کی جارہی ہےکہ 6 ستمبرکویہ چاند کی سطح پرلینڈ کرے گا۔ یہ پہلی بارہے کہ جب ہندوستان چندرما کی سطح پرسافٹ لینڈنگ کروائے گا۔اس سے قبل ہندوستان نے چندریان -1 کے دوران چندرما پرمون امپیکٹ پروب (ایم آئی پی) اتارا تھا، لیکن اسےاتارنےکے لئےکنٹرول کرنے کے طریقے سے چندرما پرکریش کروایا گیا تھا۔ اس باروکرم (لینڈر) اوراس میں موجود پرگیان (6 پہیہ کا روور) چندرما کی سطح پرسافٹ لینڈنگ کروائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram