راجوری میں کنٹرول لائن پرفوجی اہلکار پاکستانی فائرنگ سے ہلاک:منظور وانی

سرینگر:ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پرتعینات ایک فوجی اہلکار سنیچر کو اُس وقت ہلاک ہوگیا جب پاکستانی افواج نے اُس پر گولی چلائی۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق یہ حالیہ دنوں کے اندر ایسی ہلاکت کا دوسرا واقعہ تھا۔ اس سے قبل جمعہ کو ایک فوجی اہلکار کو اکھنور سیکٹر میں گولی کا نشانہ بناکر ہلاک کیا گیا۔دفاعی ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی نے اطلاع دی ہے کہ فوجی اہلکار کو پاکستانی افواج نے گولی کا نشانہ بنایا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔واضح رہے کہ کنٹرول لائن پر ہر ایسے واقعے کے بعد بھارت اور پاکستان ایک دوسرے پر 2003کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق اس سال کنٹرول لائن پر ایسے واقعات کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور یہ گذشتہ آٹھ برس میں سب سے زیادہ رہی۔ سال رواں کے پہلے سات ماہ کے دوران کنٹرول لائن پر مجموعی طور52ہلاکتیں واقع ہوئیں جبکہ232لوگ زخمی ہوگئے۔
اس دوران کنٹرول لائن پر1435کراس فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest