کانگریس کی اعلیٰ پالیسی ساز اکائی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

نئی دہلی:سیاست میں سرگرم اور فعال ہونے کے لیے اور اس وقت موجودہ الیکشن میں اہم رول ادا کرنے کے لیے کانگریس کی اعلیٰ پالیسی ساز اکائی -ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ پیر کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ہونے جاری ہے جس میں لوک سبھا انتخابات کے سلسلہ میں تیاریوں پر بات چیت ہوگی۔پارٹی ذرائع کے مطابق ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ صدر راہل گاندھی کی صدارت میں ہوگی اور اس میں جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر سینئر لیڈرزبھی شرکت کریں گے۔میٹنگ میں لوک سبھا انتخابات اور کچھ ریاستوں میں انتخابات کی تیاریوں پر غور و خوض کیا جائے گا۔میٹنگ میں انتخابات کے دوران اٹھنے والے اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پارٹی مجلس عاملہ کی آخری میٹنگ احمد آباد میں ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *