حکومت پلوامہ دہشت گردانہ حملے کا معقول جواب دےگی:شاہ

جےپور:بی جےپی کے قومی صدر امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکز کی مودی حکومت ملک کےلئے جوانوں کی قربانیوں کو بیکار نہیں جانے دے گی اور پلوامہ دہشت گردانہ حملےکا معقول جواب دیا جائےگا۔مسٹر شاہ آج یہاں پارٹی کے شکتی ’سمیلن‘سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے پلوامہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں سی آر پی ایف کے ۴۰؍جوان شہید ہوگئے اور اس کے بعد پانچ جوان اور شہید ہوگئے۔آج دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کےلئے عزم کرنے کا موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی کی قیادت والی نریندرمودی حکومت ان جوانوں کی قربانی کوبیکار نہیں جانے دے گی اور اس کا معقول جواب دے گی۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جو دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا جواب دینےکےلئے مودی حکومت سبھی مورچوں پر مضبوط پالیسی کے ساتھ شروعات کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں جوانوں پر بھروسہ ہے،جو بزدلانہ حملہ ہوا ہے اس کا جواب وہ اپنے طریقے سے اور اپنے وقت پر یقینی بناکر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کےلیڈر دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن مسٹر مودی میں جو سیاسی قوت ارادی ہے وہ دنیا کے کسی لیڈر میں نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *