کانگریس کے سینئر لیڈر کا ٹویٹ، کہا:حکومت کے دعووں کی ہوا نکل گئی

ترقی کی شرح میں آئی کمی ، رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) ترقی کی شرح گرکر ۶ء۶؍ فیصد رہی

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ترقی کی شرح میں کمی آنے کو لے کر حکومت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ اس سے حکومت کے دعووں کی ہوا نکل گئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے ٹویٹ کر کے کہا کہ مالی سال ۱۹۔۲۰۱۸ءکی سہ ماہی ترقی کی شرح نے حکومت کے دعووں کی ہوا نکال دی ہے۔ پہلی سہ ماہی میں آٹھ فیصد، دوسری سہ ماہی میں سات فیصد اور تیسری سہ ماہی میں ۶ء۶؍ فیصد۔ انہوں نے کہا کہ اگر چوتھی سہ ماہی میں ترقی کی شرح اور گرتی ہے تو اس سے یہ حکومت مکمل طور بے نقاب ہو جائے گی۔ غور طلب ہے کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) ترقی کی شرح گرکر ۶ء۶؍ فیصد رہی۔ یہ پانچ چوتھائی سے نیچے سطح ہے۔ پہلی سہ ماہی میں ترقی کی شرح ۸ء۲؍فیصد رہی جبکہ دوسری سہ ماہی میں ترقی کی شرح ۷ء۱؍فیصد رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram