کانگریس لیڈر پریہ دت نےالیکشن لڑنے سے انکا رکیا

ممبئی:کانگریس کی سابق ممبرپارلیمنٹ پریہ دت نے اس بارممبئی کی نارتھ سینٹرل سیٹ سے الیکشن لڑنے سے انکارکیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نےکانگریس صدرراہل گاندھی کو ای میل بھیج کرکہا ہے کہ وہ الیکشن نہیں لڑیں گی۔بتایا جاتاہےکہ پریہ دت کے انکارکے بعد کانگریس کسی فلمی ستارے کواس سیٹ پرٹکٹ دے سکتی ہے۔ ان میں نغمہ، راج بابراوراظہرسمیت کئی نام خاص طورپرشامل ہیں، جن پرغورکیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس سے قبل پارٹی سربراہ شرد پوارنے بھی واضح طورپراشارہ دیا تھا۔ اس کے تحت دونوں پارٹیاں ۲۰۔۲۰؍ سیٹوں پریہاں الیکشن لڑیں گی جبکہ باقی کی۸؍سیٹیں دیگراتحادیوں کے لئے چھوڑی جائیں گی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرمیں لوک سبھا کی کل۴۸؍سیٹیں ہیں۔ پریہ دت نے ذاتی وجوہات اورپارٹی کے اندرچل رہی گروپ بندی کودیکھتے ہوئے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے انکارکیا ہے،وہ کسی اورسیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑیں گی، یہ بھی طے نہیں ہے۔ مہاراشٹر میں این سی پی اورکانگریس مل کرلوک سبھا الیکشن لڑیں گی۔ دو دن پہلے ہی این سی پی لیڈر پرفل پٹیل نے دونوں پارٹیوں کے درمیان الیکشن میں اتحاد ہونے کی اطلاع دی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *