کانگریس کے سابق سینئر لیڈر ارجن سنگھ کی اہلیہ کا 84سال کی عمر میں انتقال

نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر ارجن سنگھ کی اہلیہ محترمہ سروج سنگھ کئی دنوں سے بیمار تھیں ان کی عمر 84 سال تھی ۔ ان کے بیٹے اور مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر اجے سنگھ نے یہ اطلاع دی۔ وہ گریٹر نوئیڈا کے جے پی گرین میں رہتیں تھیں۔ ان کے شوہر مسٹر ارجن سنگھ کا انتقال چار مارچ 2011 کو دہلی میں ہوگیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *