کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کا یوگی پر حملہ

: اتر پردیش کی یوگی حکومت کو گنا کسانوں کی فکر نہیں

نئی دہلی: پارلیمانی انتخابات شروع ہوتے ہی پارٹیوں کی زورآزمائی شروع ہوچکی ہے۔ ہر طرف الزام در الزام کا دوڑ جاری ہے۔ اسی بیچ کانگریس کی نومنتخب جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوپی کی یوگی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے آج انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت کو گنا کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے جس کی وجہ سے کسانوں کے بچوں کو تعلیم اور کھانا نہیں مل پا رہا ہے اور ان کی اگلی فصل بھی خراب ہو رہی ہے۔مسز واڈرا نے ٹوئٹر پر کہا’’گنا کسانوں کے خاندان دن رات محنت کرتے ہیں مگر اتر پردیش حکومت ان کی ادائیگی کا بھی ذمہ نہیں لیتی۔ کسانوں کا 10،000 کروڑ روپے بقایا ،مطلب ان کے بچوں کی تعلیم، خوراک، صحت اور اگلی فصل سب کچھ ٹھپ ہو جاتا ہے۔ یہ ’چوکیدار‘ صرف امیروں کی ڈیوٹی کرتے ہیں، غریبوں کی انہیں پرواہ نہیں‘‘۔خیال رہے کانگریس جنرل سکریٹری محترمہ پرینکا گاندھی مشرقی اتر پردیش سے متعلق معاملات کی انچارج ہیں اور علاقے میں پارٹی کی انتخابی مہم میں زور شور سے لگی ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram