کانگریس نے دہلی لوک سبھا انتخابات کے لئے چھ امیدواروں کا اعلان کیا

نئی دہلی: کانگریس نے دہلی سے سابق وزیراعلی شیلا دکشت او ر سابق مرکزی وزیر اجے ماکن سمیت پارٹی نے نئی دہلی سیٹ سے انتخابی میدان میں اتارا ہے۔پارٹی نے مسٹر جے پی اگروال کو چاندنی چوک، مسٹر اروند سنگھ لولی کو مشرقی دہلی ، مسٹر مہابل مشر کو مغربی دہلی اور راجیش للوتھیا کو شمال مغربی دہلی (محفوظ) سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔سات لوک سبھا سیٹوں والی دہلی میں کانگریس کے ابھی جنوبی دہلی سے امیدوار کا اعلان کیا جانا باقی ہے۔ اس سیٹ سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ماضی میں لوک سبھا کا الیکشن لڑچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest