کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی

نئی دہلی: مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے تقریباً تیرہ امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے یہ فہرست جاری کی۔اس فہرست کے امیدواروں میں مہندر سنگھ سسودیا (باموری)، جج پال سنگھ ججی (اشوک نگر، محٖفوظ)، شری کانت چترویدی (میہر)، رام شنکر پیاسی ( رام پور بگھیلان)، ببیتا ساکیت (منگواں، محفوظ)، تلک راج سنگھ ( مان پور، محفوظ)، سمّپتی پرکاش سینی (پناگر)،سنیل اوئیکے (جُنّر دیو)، سجیت چودھری (چورئی)، دیپک سکسینہ (چھندواڑہ)، سریش اوئیکے (پانڈورنا)، عارف مسعود (وسطی بھوپال)، منوج چودھری (ہاٹ پیپلیا) شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest