بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کےمتنازع بیان کے بعد اب کانگریس لیڈر کا متنازع بیان

کانگریس کے سابق لیڈر نے کہا: بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کی زبان کاٹنے والے کو دوں گا 5 لاکھ روپے کا انعام

ابھی کچھ دنوں پہلے بی جے پی کے لیڈر رام قدم کا متنازع بیان سامنے آیاتھا ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ لڑکی کو بھگا کر لانے والے کی ہر طرح کی مدد کی جائے گی۔ اس پر کافی ہنگامہ بھی ہوا تھا، حالانکہ اسکے بعد خود متنازع بیان دینے والے لیڈر رام قدم نے اپنے بیان سے پیچھے ہٹ گیاتھا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیاگیا ہے۔ اسکے بعد اب کانگریس لیڈر کا متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ یعنی مہاراشٹرا کے ایک سابق لیڈر نے بی جے پی ایم ایل اے رام قدم کی زبان کاٹنے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں وہ ایسا بولتے نظر آرہے ہیں۔ بتا دیں کہ بی جے پی ایم ایل اے رام قدم لڑکی کو اغوا کر لینے سے متعلق ایک تنقید کے سبب تنازعات میں ہیں۔سابق مہاراشٹرا کے بلڈھانا میں منعقد ایک تقریب کے ویڈیو میں کانگریس لیڈر اور سابق لیڈر سبودھ ساوجی مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں کہ قدم کا بیان ایم ایل اے کے وقار کے مطابق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، ’’ اور اسلئے میں ان کی زبان کاٹ کر لانے والے کو پانچ لاکھ روپیے کا انعام دینے کا اعلان کرتا ہوں‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram