سی جی او کمپلکس میں بھیانک آگ لگنے سے سی آئی ایس ایف انسپکٹر کی موت

نئی دہلی:قومی راجدھانی دلی میں سی جی او کمپلکس میں اچانک آگ لگ جا نے سے اٹھنے والے دھوئیں میں سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے ایک جوان کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں آگ لگنے کی اطلاع صبح 8 بجکر 34 منٹ پر ملی۔ اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پر فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ فی الحال آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔فائر بریگیڈ محکمے کے ڈپٹی چیف آفیسر سنیل چودھری نے بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے لیکن آ گ کو ٹھنڈا کرنے کا کام جاری ہے۔
واضح رہے کہ انتودیہ بھون میں ماحولیات کی وزارت، اقلیتی وزارت، سماجی انصاف اور با اختیار بنانے سمیت کئی اہم دفاتر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest