دہلی والوں کو دیوالی کا تحفہ۔غیر منظور شدہ کالونیوں کوملی منظوری

مرکزی حکومت نے کابینہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ دہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں میں رہنے والے 40 لاکھ لوگوں کوگھرکا مالکانہ حق دے گی۔ مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے اس بات کی اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی کابینہ نےدہلی کی غیرمنظورشدہ کالونیوں کو مستقل کرنےکا فیصلہ لیا ہے۔ دہلی میں کل 1797 غیرمنظورشدہ کالونیاں ہیں۔ حکومت کے اس فیصلے سے ان کالونیوں میں رہنے والے تقریباً 40 لاکھ لوگوں کوفائدہ ملےگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *