کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کار بم دھماکے میں۲۱؍ افراد ہلاک، ۶۸؍زخمی

بوگوٹا: جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ 65 زخمی ہوگئے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی جب کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، واقعہ کے بعد پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ68 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا پولیس اکیڈمی کے باہر ہوا جہاں پولیس نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے پولیس اکیڈمی کے گراؤنڈ میں گھس گیا اور تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں 80 کلوگرام دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا اور ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور بھی دھماکے میں مارا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی تنظیم نے دھماکے ذمہ داری قبول نہیں کی، دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی اانتہائی سخت کردی گئی ہے اور دھماکے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔کولمبین حکومت کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے اور ملک میں 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ صدر کا کہنا ہے کہ حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں ضرور لائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *