سینئر کانگریسی لیڈر سی کے جعفر شریف کا انتقال

سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق ریلوے وزیر سی کے جعفر شریف کا انتقال ہوگیا۔ وہ بنگلورو کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔ وہ اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے۔ ان کی عمر تقریباً ۹۵ سال کی تھی۔ وہ تقریباً گزشتہ چھہ سال سے بیمار چل رہے تھے۔ انہیں سانس لینے میں تکلیف ہوتی رہتی تھی۔ جعفرشریف کرناٹک کی سیاست میں کانگریس کا اہم چہرہ رہے ہیں، کیونکہ وہ طویل وقت سے کانگریس سے منسلک رہے ہیں۔ کانگریس کے دوراقتدارمیں 1991 سے 1995 تک وہ ریلوے وزیر بھی رہے ہیں۔ پچھلے لوک سبھا انتخابات کے موقع پر ٹکٹ نہ ملنے سے وہ ناراض ہوکر پارٹی سے الگ ہوگئے تھے۔ وہ کانگریس سے سات بار ایم پی رہے اور ایک بار ریلوے کے وزیر بھی رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest