چوکسی کے خلاف ریڈ کارنر (آر سی) نوٹس

نئی دہلی: مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ انٹرپول نے پانچ جانچ ایجنسیوں کی درخواست پر چوکسی کے خلاف گزشہ بدھ (12 دسمبر) کو ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا۔ اس نوٹس کے جاری ہونے کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں کے لئے چوکسی تک پہنچنا آسان ہوگا۔چوکسی اور ان کا بھانجہ نیرو مودی پنجاب نیشنل بینک سے 13،000 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے ملزم ہیں۔ اس سال جنوری کے پہلے ہفتے میں فرار ہونے والے چوکسی نے انٹی گوا کی شہریت حاصل کی ہے۔ اس نے اور ان کی کمپنیوں نے بینک سے 7،000 کروڑ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کی ہے۔
چوکسی کا الزام ہے کہ ان کے خلاف معاملہ سیاسی سازش کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں جیل کی حالت، اپنی ذاتی حفاظت اور صحت جیسے مسائل پر سوال اٹھائے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ انٹرپول کمیٹی کے پانچ رکنی کورٹ کے پاس گیا تھا۔ ریڈ کارنر نوٹس بھگوڑے مجرم کے لئے ایک طرح کا بین الاقوامی گرفتاری وارنٹ ہوتا ہے جس میں انٹرپول نے اپنے رکن ممالک کو گرفتار کرنے یا انہیں گرفتار کرنے کی درخواست کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram