مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کا معاملہ

چین کے ویٹو کے بعد بی جے پی ناراض
کہا:نہرو کی وجہ سے چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن بنا

نئی دہلی:پاکستان کی دہشت گردتنظیم جیش محمد کے سرغنہ کو بین الاقوامی دہشت گرد اعلان کرنے پر امریکہ، فرانس اور برطانیہ کی مضبوط حمایت کے باوجود چین کے ویٹو لگانے سے ناراض بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس معاملہ پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ پنڈت جواہر لال نہرو نے ہی چین کو طاقتور اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں بطور ’ تحفہ‘ جگہ دلائی تھی۔بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈل سے مسٹر گاندھی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ چین اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا رکن نہیں ہوتا اگر آپ کے عظیم نانا (مسٹر نہرو) نے اسے ہندستان کی قیمت پر اسے تحفہ کے طورپر چین کو نہیں سونپا ہوتا۔ہندستان نے آپ کے خاندان کی تمام غلطیوں کو معاف کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest