امریکہ کا ایک منصفانہ قدم ۔چین کے مسلمانوں کے حق میں ۔28 کمپنیوں كو کیا بلیک لسٹ

شکر ہے کہ چین کہ ایغور مسلمانوں کے لئے بھی کسی نے آوازاٹھائی ہے اور یہ آواز امریکہ کی ہے ۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے گروپوں کا کہنا ہے کہ چین ایغور مسلمانوں کے ساتھ بہت برا سلوک کر رہا ہے۔ ان کو بغیر وجہ بتائے قیدی بنا کر رکھا گیا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔یہ مسلمان چین کے صوبہ شنجيانگ میںرہتے ہیں اور چین کے لوگ ان سے بہت ہی سفاکانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اس لئے امریکہ نے ایغور مسلمانوں کے ساتھ اس سفاکانہ اور غیر انسانی رویہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی 28 کمپنیوں كو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔افسوس کی بات تو یہ ہے کہ روہنگیائی مسلمانوں کے لئے بھی کبھی عرب ممالک نے آواز نہیں اٹھائی اور نہ ہی ہند وستان کے مسلمانوں کو لے کر عالمی سطح پر انسانیت کا راگ الاپنے والے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اس پر کبھی آواز اٹھائی۔ ایغورمسلمانوں پر ہو رہے مظالم کو لے کر امریکہ کے علاوہ آسٹریلیا اور یوروپ کے ممالک آواز اٹھاتے رہے ہیں لیکن مسلم ممالک خاموش ہی رہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram