چین کے زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 22 افراد ہلاک

بیجنگ:چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں۔واضح رہے کہ زیانگ جیاگو شمالی چین کے صوبہ ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram