موت کا قہر: بہار میں چمکی سے11 دنوں میں 60 بچوں کی موت

اتر بہار کے بچّوں پر دماغی بخار کا قہر جاری ہے پچھلے 24 گھنٹوں میں مظفّر پور کے ایس کےایم سی ایچ اور کیجریوال ہسپتال میں پانچ بچّوں کی موت ہوگئی ۔ وہیں 23 نئے بچّوں کو بھرتی کرایا گیا ہے۔ان میں سے 15 بچّوں کا ایس کے ایم سی ایچ اور 8 بچّوں کاکیجریوال ہسپتال میں علا ج کیا جارہا تھا۔ ان بچّوں کی موت کے ساتھ پچھلے 11 دنوں میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ہےشہر کے دو ہسپتالوں میں بچّوں کے علاج کے لئے چار آئی سی یو چالو کئے گئے ہیں پھر بھی بیڈ کم پڑ رہے ہیں۔ ایک ایک بیڈ پر دو دو بچّوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest