سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس بنے جسٹس رنجن گگوئی ،۳؍اکتوبر کو حلف لیں گے

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے ۴۶؍ویں چیف جسٹس (سی جے آئی) کے طور پر جسٹس رنجن گگوئی کی تقرری ہوگئی ہے۔ وزارت قانون کی اطلاع کے مطابق وہ موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی آخری مدت کار کے اگلے دن یعنی تین اکتوبر کو حلف لیں گے۔ بطور سی جے آئی رنجن گگوئی کی مدت کار نومبر ۲۰۱۹ء تک ہی رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے سپریم کورٹ کے دوسرے سینئرترین جج رنجن گوگوئی کو اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔جج گگوئی تین اکتوبر کو نئے چیف جسٹس کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ وہ موجودہ چیف جسٹس دیپک مشرا کی جگہ لیں گے ، جو دو اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram