فلم’’چھلاوا‘‘ اور ’’رانگ نمبر2‘‘ کی شائقین میں پزیرائی

کراچی: اس عید الفطر پاکستانی شائقین کو مہوش حیات کی ’’چھلاوا‘‘ اورنیلم منیرکی’’رانگ نمبر2‘‘ فلموں کا تحفہ ملا۔اس عید الفطر پاکستانی شائقین کو مہوش حیات کی ’’چھلاوا‘‘ اورنیلم منیرکی’’رانگ نمبر2‘‘ فلموں کا تحفہ ملا۔ فلموں کے دلدادہ شائقین کب سے دونوں فلموں کی ریلیز کے منتظر تھے یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں فلمیں عید کے پہلے روز اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہیں۔

چھلاوا

 

 

 

 

 

 

پاکستانی فلموں کے اعدادوشمار بتانے والی ویب سائٹ انٹرٹینمنٹ پی کے ڈاٹ کام کے مطابق مہوش حیات اوراظفر رحمان کی فلم’’چھلاوا‘‘ نے عید کے پہلے روز معقول بزنس کیا ہے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 5 لاکھ (15 ملین) کا بزنس کیا ہے۔
رانگ نمبر2

 

 

 

 

 

 

دوسری جانب ’’چھلاوا‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ بھی شائقین کو سینما تک لانے میں کامیاب رہی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے روز ایک کروڑ 6 لاکھ (16 ملین ) کا بزنس کیا ہے۔ اس فلم میں نیلم منیر اور سمیع خان کے علاوہ جاوید شیخ، یاسر نواز اور ثنا فخر نے اہم کردار اداکیے ہیں۔ لہٰذا امید کی جارہی ہے یہ دونوں فلمیں عید کے دوسرے اور تیسرے روز اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram