سینے میں درد کی شکایت کے بعد رمن سنگھ اسپتال میں داخل

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹررمن سنگھ کو منگل کی شب سینے میں درد کی شکایت کے بعد گوروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سنگھ کو رات کو اچانک سینے میں درد محسوس ہوا ، جس کے بعد فوری طور اہل خانہ نے انہیں اسپتال میں داخل کرایا ۔ وہ گذشتہ دو دن سے دہلی میں ہی ہیں ۔ ڈاکٹر سنگھ کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر موصول ہوتے ہی بڑی تعداد میں پارٹی لیڈر اور کارکن اسپتال پہنچے اور ان کی خیروعافیت دریافت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest