چنئی کو شکست دے کرممبئی انڈینس چوتھی بار بنی آئی پی ایل چیمپئن

حیدرآباد: ممبئی انڈینس نے سانسوں کو روک دینے والے انتہائی دلچسپ فائنل مقابلے میں لست ملنگا کے کمال کے آخری اوور سے چنئی سپرکنگس کو آج صرف ایک رن سے شکست دے کر چوتھی بار آئی پی ایل کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ممبئی انڈینس نے آئی پی ایل -12 کے فائنل میں آٹھ وکٹ پر 149 رن بنانے کے بعد چنئی کو سات وکٹ پر 148 رن پر روک لیا۔واٹسن کی شاندار نصف سنچری پر پانی پھیرتے ہوئے لست ملنگا نے آخری گیند پر وکٹ نکال کر یہ خطاب ممبئی انڈینس کی جھولی میں ڈال دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest