چندریان 2مشن کے لئے ریہر سل مکمل کرلئے ہیں اسرونے

حیدرآباد : ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے جی ایس ایل وی ایم مارک 3/چندریان 2مشن کو چھوڑنے کے لئے ریہر سل مکمل کرلئے ہیں۔ اس کو پیر کو 2بجکر 43منٹ پرآندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیشن دھون خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گا۔ ہائی پروفائل چندریان مشن کو چھوڑنے میں حالیہ ناکامی پر مایوسی کے باوجود اسرو اس مشن کے تعلق سے پُر اعتماد ہے۔جی ایس ایل وی مارک تری راکٹ جس کا استعمال چندریان مشن 2کے لئے کیاگیا نے قبل ازیں کی دو مسلسل کامیابیاں حاصل کی ہیں۔بڑی راکٹ جس کو باہوبلی کا نام دیا گیا ہے، قبل ازیں کی جی ایس ایل وی مارک 2سے یکسر جداگانہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram