چندریان 2کو اب 22جولائی کو چھوڑا جائے گا:اسرو

حیدرآباد:ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے اعلان کیا ہے کہ چندریان 2مشن کو 22جولائی پیر کی دوپہر 2.43منٹ پر آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے چھوڑا جائے گا۔اس خصوص میں خلائی ایجنسی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا”چندریان 2کو 15جولائی کو تکنیکی خرابی کے سبب ملتوی کردیاگیا تھا اب اسے ہندوستانی معیار وقت کے مطابق پیر کی دوپہر2.43منٹ پر چھوڑا جائے گا۔15 جولائی کو اسرو کی پر وجیکٹ کو چاند کی سطح پر بھیجا جانے والاتھا ۔اس کو ایک گھنٹہ پہلے اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ 15 جولائی کی تاریخ اس نوعیت سے بھی اسرو کیلئے کافی اہم ہے کیونکہ اس مشن کے التوا سے اسرو کو دھکہ لگا تھا ۔اس چاند کے مشن کے لئے اسرو نے کئی برسوں محنت کی ہے۔ہندوستان اس مشن کی تکمیل پر چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔اس مشن کی ناکامی پر اسرو نے چندریان مشن کو اپریل سے جولائی تک ملتوی کردیاتھا۔اب جبکہ اس کی لانچنگ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کو دور کرنے کے بعد اس کو چھوڑنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔۔اس مشن کوچاند کی سطح پر پہلا قدم رکھنے والے نیل آرم اسٹرانگ کی یوم پیدائش 5اگست سے پہلے تکنیکی خرابی کو دور کرتے ہوئے چھوڑا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram