اعظم خاں نے مخالفین کو دیا ہے ایک بڑا چیلنج

سماج وادی پارٹی کے  سینئر رہنما اور رامپور لوک سبھا سیٹ  سے جیت درج کرنے والے اعظم خان نے جمعہ کو کہا کہ اگر انہیں تمام مذاہب کا ووٹ نہیں ملا ہوگا تو وہ آج سے آٹھویں دن لوک سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیں گے .اعظم خان نے دعوی کیا ہے کہ “مجھے ہر طبقے اور ہر ذات کا ووٹ ملا ہے. اگر کسی کو اس کی تصدیق کرنی ہے تو جن بوتھوں پر جیت حاصل کی ہے وہاں جا کر پتہ کرسکتا ہے .”انہوں نے کہا، “میں اپنے مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر میں نے تمام مذاہب اور قوموں کا ووٹ حاصل نہیں کیا ہوگا تو میں آج سے آٹھویں دن استعفی دے دوں گا .”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest