چینی شخص کا عجیب و غریب کمال، صرف 37 سیکنڈ میں 100 اینٹیں توڑ ڈالیں

بیجنگ: چین میں ایک شخص نے اپنے ہاتھوں سے 37 سیکنڈ میں 100 اینٹیں توڑ ڈالیں جس کی ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔کنگ فو اور مارش آرٹ کے ماہر وانگ ہوا نے اس کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنائی۔ وانگ کہتے ہیں کہ وہ اپنے بچپن سے ہی مارشل آرٹ اور کنگ فو کے کرتب سیکھ رہے ہیں اور اپنے آہنی ہاتھوں کو کئی مرتبہ عملی مظاہروں کے لیے استعمال کرچکے ہیں۔
ویڈیو چین کے صوبے گوائی ژاؤ میں بنائی گئی ہے جس میں انہیں ایک کے بعد ایک سرخ اینٹوں کو صرف ہاتھوں کی ضرب سے توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ وانگ کی ایک ضرب سے اینٹ کے دو ٹکڑے ہوجاتے ہیں اور اس کے بعد وہ دوسری اینٹ کو توڑنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں۔وانگ کہتے ہیں کہ اس سے قبل وہ 40 سیکنڈ میں 50 اینٹیں توڑ چکے ہیں لیکن مسلسل محنت کے بعد اس سے بھی کم وقت میں 100 اینٹیں توڑنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram