(یوگا ڈے منائیں گے)

یوگا ڈے منائیں گے یوگا ڈے منائیں گے
شان اپنے بھارت کی جگ میں ہم بڑھائیں گے

یوگاکرنا بھارت کی ریت ایک پرانی ہے
آج ساری دنیا میں اس کی ترجمانی ہے

دیش اپنا بھارت ہے صوفی اور سنتوں کا
یوگا کرنا شیوہ ہے اپنے پیارے بندوں کا

ایکتا یہ بھارت کی دنیا کودکھائیں گے
مل کے ہندو مسلم سب یوگا ڈے منائیں گے

یوگ جو بھی کرتا ہے وہ نروگ رہتا ہے
اپنا دیش بھارت یہ آج سب سے کہتا ہے

مان اس نے بھارت کا ویشو میں بڑھایاہے
آج پھر سے دیکھو یہ دن پلٹ کے آیا ہے

کام کچھ کرو ایسا جگ میں نام ہوجائے
یوگا پھر زمانے میں آج عام ہوجائے

دیش کی محبت میں گیت مل کے گائیں گے
یوگا ڈے منائیں گے یوگا ڈے منائیں گے

انجینئر محمد عادل فرازؔ
ہلال ہائوس4/114
نگلہ ملّاح سول لائن علی گڑھ
علی گڑھ
یوپی
موبائل:09358856606

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest