برھانپور کے 45؍افرادکو رمضان میں عمرہ کرنے کی سعادت

حاجی متین اجمل اور اقبال انصاری آئینہ نے بتایاکہ برھانپور کے العارف حج عمرہ ٹور،الروزان حج وعمرہ ٹور اور مالیگائوں کے محمدیہ ٹور سے برھانپور ضلع کے قریب 45؍ افراد کو رمضان المبارک کے مقدس اور بابرکت مہینے میں عمرہ کی سعادت نصیب ہورہی ہے، تقریباً سبھی لوگ اپنی اپنی سہولتوں کے مطابق ٹرین سے ممبئی پہنچ چکے ہیں اور 4؍مئی کو ممبئی سے روانگی ہوگی، جن لوگوں کو عمرہ کی سعادت نصیب ہورہی ہے، ان میں محمود علی اور ان کی اہلیہ ،محمد صادق انصاری، ماسٹر فرید الدین قادری، ماسٹر حنیف الدین قادری، ماسٹر حافظ ذاکر صاحب ،ڈاکٹر اختر حسین شاہد، اختر صاحب ٹینٹ والے، اصغر صاحب ،ممتاز پٹیل ،اسماعیل خان کے نام اہم ہیں، گذشتہ ایک دہائی میں عمرہ پر جانے والے حضرات کی تعداد میں کافی اضافہ ہواہے، اسمیں شاہی جامع مسجد کے امام حضرت سیّد اکرام اللہ بخاری ،عبدالقادر نے زمینی سطح پر کافی محنت کی ہے، اب ان کی تربیت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ارکان کی ادائیگی میں آسانی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram