کینسر کا علاج لہسن اور پیاز

لہسن اور پیازکا شمار ایسی سبزیوں کا ہوتا ہے جن کاہر گھر میں عام استعمال کیا جاتاہے لیکن بہت کم لوگ ہی یہ بات جانتے ہوں گے کہ ان سبزیوں کا استعمال انسانی صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے۔ لہسن اور پیاز کا استعمال انسان کو کینسرجیسی خطرناک بیماری سے محفوظ رکھتا ہے اور نا صرف لہسن اور پیاز بلکہ ہری پیاز اور اس قسم کی دیگر سبزیاں بھی کینسر کو روکنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
ان سبزیوں میں فلیوینولز، آرگینوسلفر اور دیگر اہم حیاتی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کینسر خلیات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چائنا میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر ان سبزیوں کی تعداد بڑھادی جائے تو لوگ آنتوں کے کینسر سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔ لہسن اور پیاز کھانے کی عادت بڑی حد تک معدے کے کینسر کو روکتی ہے۔ لہسن اور پیاز کا استعمال اس طرح کے سرطان کو 80 فیصد تک روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest