راجستھان میں قلمدانوں کی تقسیم میں رسہ کشی،معاملہ حل

گہلوت کے پاس محکمۂ خزانہ و داخلہ اورسچن کے پاس پی ڈبلیو ڈی

جے پور: راجستھان میں حکومت بننے کے بعد سے ہی شاید وزیراعلیٰ اورنائب وزیراعلیٰ کے درمیان کچھ تلخیاں ہیں، جو کبھی کبھی دیکھنے کو ملتی ہے۔ میڈیا اس چیز کو بار بار اجاگر کرتی ہے۔ ابھی کابینہ کی تقسیم کو لے کر بھی یہ چیز دیکھنے کوملی۔ لیکن کانگریس کے اعلیٰ کمان کے اس طرح کے مسئلہ کو بخوبی حل کرد ینے سے معاملہ طول نہیں پکڑتا ہے۔ اسی طرح کی تلخی کابینہ کی تقسیم میں پھر دکھائی دی۔ کانگریس حکومت کے وزراء کے محکموں کی تقسیم کو لے کر تین دن تک جاری رہنے والی رسہ کشی کے بعد معاملہ حل کیا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے اپنے پاس اہم محکمے خزانہ اور داخلہ رکھے ہیں ۔کل دیر رات تقریباً۲؍بجے وزراء کے محکموں کی فہرست جاری کی گئی جس کے مطابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کو پی ڈبلیو ڈی، دیہی ترقی، پنچایتی راج، سائنس ٹکنالوجی اور شماریات کے شعبے دیئے گئے ہیں۔ کابینی وزراء میں بی ڈی کلا كو توانائی، پبلک ہیلتھ، انجینئرنگ، زمینی پانی کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ شانتی کمار دھاریوال کوشہری ترقیات اور ہاؤسنگ وغیرہ کے محکمے دیئے گئے ہیں۔ پرسادي لال کو صنعت و انٹر پرائزیز اور ماسٹر بھنور لال میگھوال کو سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے محکمہ دیئے گئے ہیں۔ لال چند کٹاریا کو زراعت، مویشی پروری ، رگھو شرما کو طبی اور صحت، آیور ویدک اور ہندوستانی طب اور پرمود بھایا کو کانکنی کے شعبے محکمہ دیئے گئے ہیں۔وشویندر سنگھ کو سیاحت، اور ہریش چودھری کو رینونیو، رمیش چند مینا کو فوڈ اینڈ سول سپلائی، ادے لال آنجنا کو کوآپریٹیو، اندرا گاندھی نہر پروجیکٹ اور پرتاپ سنگھ كھاچرياواس کو نقل و حمل کے سیکشن دیئے گئے ہیں جبکہ صالح محمد کو اقلیتی امور کا محکمہ دیاگیا ہے۔ ریاستی درجہ کے وزرا میں گووند سنگھ ڈوٹاسرا کو ایجوکیشن- پرائمری اور ثانوی تعلیم (آزادانہ چارج)، سیاحت، اور ممتا بھوپیش کوخواتین و اطفال ترقیات (آزادانہ چارج)، محکمہ دیئے گئے ہیں۔ ارجن سنگھ بامنيا کو قبائل اور علاقائی ترقیات (آزاد چارج)، بھنور سنگھ بھاٹی کو ہائر ایجوکیشن (آزاد چارج) کےمحکمہ دیئے ہیں۔ سکھ رام بشنوئی کو محکمہ جنگلات (آزادانہ چارج)، محکمہ ماحولیات (آزاد چارج)، اور اشوک چاندنہ کو نوجوان معاملے- کھیل (آزادانہ چارج) فوجی بہبود محکمہ دیئے گئے ہیں. ٹيكارام جولی کو لیبر کے سیکشن (آزاد چارج) کامحکمہ دیا گیا ہے۔بھجن لال جاٹو کو داخلی سلامتی ، شہری دفاع (آزادانہ چارج) اور راجندر سنگھ یادو کو ’آيوجنا جن شکتی‘ (آزادانہ چارج)، اور ڈاکٹر سبھاش گرگ کو تکنیکی ایجوکیشن (آزادانہ چارج) سنسکر ت (آزادانہ چارج)، کی وزارت دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest