برھانپور کے آزادایم ایل اے ٹھاکورسریندرسنگھ شیرابھیا کا میڈیا کے سامنے اظہار خیال

کانگریس اگران سے فرینڈلی امیدوار کھڑاکرتی ہے توبرھانپور کے عوام اُسے جتانے کیلئے پورا تعاون کرینگے

برھانپوراسمبلی حلقے سے آزادMLAکی حیثیت سے اسمبلی میں پہنچنے والے ٹھاکور سریندرسنگھ المعروف شیرابھیا نے بھوپال سے لوٹنے کے بعد آج میڈیا کے سامنے اپنے حامیان شاہ پرویز سلامت اور ڈاکٹر ایس ایم طارق وغیرہ کی موجودگی میں میڈیا کے سامنے اپنا کرب بھی ظاہر کیااور کانگریس پارٹی کے دفاع میں بھی کئی بارسامنے آئے، کمل ناتھ سرکار کی کابینہ میں ان کو وزارت ملنا یقینی مانا جارہاتھا لیکن کانگریس کے ہی ایک گروپ کے ذریعے ان کی مخالفت کئے جانے کے سبب ان کو “وزیر”بننے سے محروم ہونا پڑا، دراصل کانگریس پارٹی کے اس اقدام سے شیرابھیا کی پوزیشن اور ان کا قد عوام میں مضبوط ہورہاہے اوریہی وجہ ہے کہ جگہ جگہ ان کااستقبال کیاجارہاہے، حالانکہ شیرابھیا اب بھی مایوس نہیں ہیں ان کو امیدہے کہ آئندہ 5دن میں ان کو سرکارمیں جلد ہی “ایڈجسٹ “کیاجائے گا، شیرابھیا کے مطابق ان کے بغیر سرکار نہیں چلے گی شیرابھیا کیلئے سرکار میں شامل ہونا زیادہ اہم نہیں ہے بلکہ ان کے سامنے آئندہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کی سرکار بننا اہم ہے ،شیرابھیا کے مطابق کانگریس اگران سے فرینڈلی امیدوار کھڑا کرتی ہے ،تو برھانپور کے عوام اُسے جتانے کیلئے پورا تعاون کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest