دفاعی بجٹ کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم

نئی دہلی:وزیر خزانہ پیوش گوئل نے عام انتخابات سے قبل جمعہ کو لوک سبھا میں عبوری بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سال 2019-20 کے بجٹ کے التزامات میں دفاعی بجٹ کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو یہ رقم بڑھائی جائے گی۔قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے 2019 -20 کے بجٹ میں دفاعی شعبے کے لئے 3 لاکھ کروڑ روپے سے زائد رقم کا التزام کیا ہے۔سال 2018-19 میں، دفاعی شعبے کے لئے 2 لاکھ 95 ہزار 511 کروڑ روپے کا التزام کیا گیا تھا۔ یہ رقم مرکزی حکومت کے کل اخراجات کا 12.10 فیصد تھی۔اس میں سے، ایک لاکھ 95 ہزار 947 کروڑ کروڑ روپے نیٹ ایکسپینڈیچر اور 99 ہزار 536 کروڑ روپے کیپٹل ایکسپینڈیچر (اصل مصارف) کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔اس سے پہلے، سال 2017-18 میں، دفاعی شعبے کے لئے 2 لاکھ 79 ہزار کروڑ روپے کا انتظام تھا۔مسٹر گویل نے کہا کہ پچھلی حکومت نے سابق فوجیوں کے ون رینک ون پنشن کے لئے 2014-15 کے لئے عبوری بجٹ میں 500 کروڑ روپے کی منظوری دی تھی جبکہ ان کی حکومت نے اب تک اس معاملے میں سابق فوجیوں کو 35 ہزار کروڑ روپے دے چکی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram