بجٹ 2019 کی خاص باتیں۔مڈل کلاس کو راحت

جن دھن کھاتہ ہولڈر خواتین کو پانچ ہزار روپے اوور ڈرافٹ کی سہولت دی جائے گی ۔ خواتین کیلئے الگ سے ایک لاکھ روپے کے مدرا لون کا بندوبست کیا جائے گا
بجٹ میں مڈل کلاس کیلئے بڑا اعلان ۔ اب 45 لاکھ روپے تک کا گھر خریدنے پر اضافی 1.5 لاکھ روپے کی چھوٹ دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ 2.5 لاکھ روپے تک کی الیکٹریکل گاڑی خریدنے پر بھی چھوٹ دی جائے گی ۔
بجٹ میں امیروں کی انکم پر ٹیکس کا بوجھ ۔ اب دو سے پانچ کروڑ کی انکم پر تین فیصدی اضافی ٹیکس لگے گا
ناری ٹو نارائنی کا نعرہ ۔سیتا رمن نے کہا کہ سوامی وویکانند نے کہا تھا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر کسی بھی ملک کی ترقی نہیں ہوسکتی ، اس لئے ہماری توجہ خواتین کو طاقتور بنانے پر ہے ۔جن دھن کھاتہ ہولڈر خواتین کو پانچ ہزار روپے اوور ڈرافٹ کی سہولت دی جائے گی ۔ خواتین کیلئے الگ سے ایک لاکھ روپے کے مدرا لون کا بندوبست کیا جائے گا ۔
اسٹینڈ اپ انڈیا کے تحت خواتین اور ایس ٹی ایس سی صنعت کاروں کا فائدہ دیا جائے گا ۔ اسٹارٹ اپ کیلئے ٹی وی چینل پر پروگرام شروع کئے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest