بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا:دفاعی سودوں سے وابستہ خدشات کا مناسب حل ضروری

نئی دہلی:اترپردیش کی سابق وزیراعلیٰ اور بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے کہا کہ دفاعی سودوں کے سلسلے میں عوام کے تمام تصورات اور خدشات کا مناسب حل نکالنے کےلئے ان سودوں کے عمل میں سرکاری سطح پر بینادی ڈھانچے میں سدھار کئے جانے کی سخت ضرورت ہے۔محترمہ مایاوتی نے یہاں کہا کہ رافیل جنگی طیارہ سودے کی خرید کے معاملے میں سپریم کورٹ کےفیصلے سے مرکزی حکومت کو تھوڑی راحت ملنے کا امکان ہے،لیکن دفاعی سودوں کے بارے میں عوام کے تصورات اور شبہات کا حل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی سودوں کے عمل میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کے وسیع حقوق کے پیش نظر مرکزی حکومت کو اہم اپوزیشن پارٹیوں کو بھروسے میں لے کر سیکورٹی سے متعلق سبھی اہم ضرورتوں کو توجہ میں رکھتے ہوئے ایک ’طویل مدتی اور شفاف پالیسی ‘‘تیار کرنی چاہئے۔اس سے دفاعی سودوں پر الزام تراشی اور عدالت میں بھی جانے سے بچا جاسکے گا۔کانگریس نے بوفورس کا الزام جھیلا ہے تو بی جےپی پر رافیل گھپلے کا الزام ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest