بوائے فرینڈ نے کیامعشوقہ کا ریپ

مغربی بنگال کے ہاوڑہ علاقے کی رہنے والی ایک لڑکی کے ساتھ اس کے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے مل کر اس کا ریپ کیا ۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق اس لڑکی کے ساتھ پہلے ریپ کیا گیا اور پھر اسے بے رحمی سے پیٹا گیا۔ بعد میں جمشید پور میں ایک سنسان علاقے میں بہیوشی کی حالت میں ندی کنارے پھینک دیا گیا۔ متاثرہ لڑکی کو نازک حالت میں ایم جی ایم اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔
متاثرہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ اس کے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں نے مل کر اس کا ریپ کیا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنے بوائے فریںڈ اور اس کے دوستوں کے ساتھ دو دن پہلے جمشید پور گئی تھی۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے چہرے پر گہرے چوٹ کے نشان تھے اور اس کی حالت کافی نازک بنی ہوئی ہے۔ اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest