گری راج سنگھ یہ کیا بول گئے ؟

مغربی بنگال میں امت شاہ کے روڈ شو میں ہوئے ہنگامے پر بھارتیہ جنتا پارٹی مسلسل ممتا بنرجی پر حملہ بول رہی ہے. اسی کڑی میں پارٹی کے فائر برانڈ لیڈر اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ممتا بنرجی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ملک کی بد قسمتی ہے کہ بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی ہیں.گری راج سنگھ نے کہا کہ ممتا بنرجی جمہوریت کے سارے پیرامیٹر کو منہد م کر رہی ہیں اور وہ جمہوریت کے راون کے کردار میں ہیں. انہوں نے کہا کہ راون جیسی ممتا کو ختم کرنے لئے بنگال کے لوگ ہی کافی ہیں.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest