بالی ووڈ کی دیسی گرل پرینکا چوپڑا اپنی فلم دااسکائی از پنک میں پھوٹ ۔پھوٹ کر کیوں رو پڑی تھیں؟؟

بالی ووڈ کی دیسی گرل سے انٹرنیشنل اسٹار بن چکیں پرینکا چوپڑا ان دنوں زبردست سرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ وہ اپنی آنے والی فلم دا اسکائی از پنک کے پروموشن میں مصروف ہیں۔ یہ فلم ٹریلر ریلیز کے بعد سے ہی چرچا میں ہے۔ وہیں اب دا اسکائی از پنک کو لیکر ایک ایسی خبر آرہی ہے جس کے بارے میں جاننے کے بعد آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ اس فلم کے ایک سین کے دوران رونے کی ایکٹنگ کرتے۔کرتے پرینکا چوپڑا واقعی میں پھوٹ۔پھوٹ کر رو پڑی تھیں۔ یہ پورا واقعہ دا اسکائی از پنک کی ڈائریکٹر سونالی بوس نے بتایا ہے۔ انہوں نے کہا دا سکائی از پنک کے ایک سین کے دوران پرینکا بہت زیادہ جذباتی ہو گئی تھیںسین ختم ہوتے ہی ڈائریکٹر نے جب کٹ کہا تب بھی پرینکا اپنے آنسو روک نہیں پائیں، وہ بری طرح روتی رہیں۔سونالی نے بتایا کہ پرینکا کہے جا رہی تھیں کہ مجھے معاف کردو۔ مجھے معاف کردو۔۔۔ انہوں نے کہا اب مجھے سمجھ میں آیا کہ ایک بچے کو کھونے کا درد کیا ہوتا ہے۔ مجھے ایشلو کیلئے بہت دکھ ہے اور میں پرینکا کو سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی’۔بتا دیں کہ ایشلو سونالی کا بیٹا ایشان تھا۔ ایشان کی 16 سال کی عمر میں موت ہوگئی تھی۔ ایشان کی موت الیکٹرک ریزر سے کرنٹ لگنے کے سبب ہوئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram