بالی ووڈ اداکارکمال خان نے لگایا الزام، الیکشن جیتنے میں مایاوتی، وزیر اعظم مودی کی مدد کر رہی ہیں

وارانسی لوک سبھا سیٹ کو لے کریہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ کانگریس پرینکا گاندھی کو نریندر مودی کے خلاف اپنا امیدوار بنا سکتی ہے اور پرینکا مودی کو کڑی ٹکر دے سکتی ہیں۔ تاہم، ان تمام قیاس آرائیوں پر لگام لگاتے ہوئے کانگریس نے وارانسی سے ایک مرتبہ پھر اجئے رائے کو اپنا امیدوار بنایا ہے جو 2014 کے الیکشن میں تیسرے نمبر پر تھے۔
کانگریس کے اس فیصلہ پر سوشل میڈیا پر خوب ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ اسی کڑی میں بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر کمال خان( کمال آر خان) نے بھی ٹوئیٹ کیا’’ اگر مایاوتی اور اکھلیش یادو گٹھ بندھن کے امیدوار کو وارانسی سے ہٹانا نہیں چاہتے تھے تو پرینکا گاندھی کو الیکشن نہیں لڑنا چاہئے۔ یہ کانگریس کا صحیح فیصلہ ہے۔ اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ مایاوتی الیکشن جیتنے میں مودی کی مدد کر رہی ہیں۔ سیاست میں سب کچھ ممکن ہے‘‘۔کمال خان کا یہ ٹویٹ خوب سرخیاں بٹور رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram