آپ کی سرکار۔ طالب علموں کا بیڑہ پار۔جانئے کیا تحفہ دیا کیجریوال نے

دلی کے طالب علموں کے لئے جو کیجریوال نے خوش خبری سنائی ہے وہ بہت ہی بہترین قدم ہے راجدھانی کے سرکاری اسکولوں کے طالب علموں کے بورڈ کے امتحانات فیس دہلی حکومت ادا کرےگی یہ فیصلہ پیر کے روز وزیراعلی اروند کیجری وال کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں کیاگیا مسٹرکیجریوال نے اس معاملے میں کہا کہ ’’نئی دہلی نگر پالیکا کونسل (این ڈی ایم سی)اور دہلی چھاؤنی علاقے کےسرکاری اسکول بھی اس فیصلے کے دائرے میں آئیں گے ‘انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کے طالب علموں کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ ریاضی اور سائنس کے علاوہ دیگر موضوعات میں 95 فیصد سے زیادہ نمبر لانے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔ ریاضی اور سائنس موضوعات کے نتائج میں کمی آئی ہے۔ ریاضی میں 75 فیصد سے کم نمبر لانے والے طالب علموں کی  تعداد کم ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ ’’حکومت نے اسکولوں میں مزید کوچنگ کلاسیز لینے کا فیصلہ کیاہے جس سے دیگر موضوعات کے ساتھ ان دونوں موضوعات کے نتائج بھی بہترآسکیں۔ مزید کوچنگ کلاسیز ان طالب علموں کے لئے کئے جائیں گے جن کے کمپارٹمنٹ آئے ہیں ا ور جو بورڈ کے امتحانات سے بھاگتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *