بی جے پی نے بھیڑ جمع کرنے کا نیا طریقہ نکالا:کانگریس

بھوپال: بی جے پی کی یاتراؤں ، پروگراموں میں پہلے سرکاری بھیڑ ہوتی تھی اور اب تحائف کا لالچ دے کر بھیڑ بلائی جا رہی ہے۔یہ الزام کانگریسکی مدھیہ پردیش یونٹ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر نریندر سلوجہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر اپنے پروگراموں میں تحفہ دیکر بھیڑ جمع کرنے کا الزام لگایا ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ بی جے پی کی یاتراؤں ، پروگراموں میں پہلے سرکاری بھیڑ ہوتی تھی اور اب تحائف کا لالچ دے کر بھیڑ بلائی جا رہی ہے۔ گوالیار میں بی جے پی کارکنان کانفرنس میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر اور وزیر مایا سنگھ کی موجودگی والی تقریب میں تحائف کا لالچ دے کر بلائی گئی بھیڑ نے کچھ نہیں ملنے پر توڑ پھوڑ کی۔
واضح رہے کہ ریاست کے گوالیار میں کل وزیر مسز مایا سنگھ کی موجودگی والے ایک پروگرام کے بعد عورتوں کے درمیان بیگ بانٹے جانے کے دوران جم کر دھکا مکی ہوئی۔ الزام ہے کہ تقریب کے دوران تحفہ ہوا میں اچھالے گئے، جس کے بعد عورتوں کے درمیان دھکا مکی کے ساتھ ہی جم کر ہنگامہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Pin It on Pinterest

RSS
Follow by Email
Facebook
Twitter
Pinterest
LinkedIn
Instagram