بی جے پی پاریکر کی خراب صحت سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے:کانگریس

پنجی:بیماری سے برسرپیکار بی جے پی کی قیادت پر وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کا کانگریس نے الزام لگایا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ بی جے پی وزیراعلیٰ منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔
واضح رہے کہ گوا ریاستی کانگریس صدر جتیندر دیش پربھو نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت بیماری سے برسرپیکار ریاست کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے سہارے لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ’’ بی جے پی کے مرکزی رہنماؤں کا خیال ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں اس سےپارٹی کو فائدہ ملے گا۔
یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بی جے پی لیڈر وزیر اعلی کی صحت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہ بی جے پی لیڈروں کی سوچی سمجھی حکمت عملی ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اور انویسٹمنٹ پروموشن بورڈ کی میٹنگوں کی تصویر شیئر کرنے کی وجہ سےبی جے پی کی قلعی کھل گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *